
اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکارہ ژالے سرحدی نے کہا ہے کہ وہ نفرت کرنے والوں کو جواب دے کر اپنی توانائیاں ضائع نہیں کرنا چاہتیں۔ انہوں
نے کہا کہ وہ کبھی کبھی سوچتی ہیں کہ وہ اپنے تک پہنچنے والی نفرت انگیز باتوں پر تالیاں بجائیں لیکن پھر وہ کہتی ہے کہ انہیں اپنی توانائی کو ان کاموں پر ضائع کرنے کی بجائے خوشی کے لمحات کے لیے سنبھال کے رکھنی چاہیے۔




































