
اسلام آباد (شوبز ڈیسک) ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کا سب سے زیادہ معاوضہ اداکارہ صبا قمر لیتی ہیں۔اس بات کا انکشاف ویمنز اون
میگزین نے ٹی وی ڈراموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراﺅں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کیا ہے۔فہرست میں بتایا گیا پاکستان میں ڈراموں میں کام کرنے والی اداکارائیں فلموں میں کام کرنے والی اداکاراﺅں سے زیادہ معاوضہ وصول کرتی ہیں، رواں سال سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراﺅں میں پہلے نمبر پر صباءقمر، دوسرے صنم بلوچ اور تیسرے نمبر پر اداکارہ سجل علی ہیں۔




































