
اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکار شہروز سبزواری نے کہاکہ کسی فلم کی شہرت کے لیے بلا وجہ آئٹم نمبر بنانے کے خلاف ہوں۔ انہوںنے ایک انٹرویو
کے دوران کہاکہ آئٹم نمبر فلم کی کہانی میں ضروری ہو تب ہی ہونا چاہیے، بلاوجہ فلم کو بیچنے کے لیے نہیں ہونا چاہیے،انہوں نے کہاکہ آج کل اکثر ہر فلم کی سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے اس میں آئٹم نمبر ڈال دیا جاتا ہے جو سراسر غلط ہے اور وہ اس کام کے سخت خلاف ہیں۔




































