
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ سونیا حسین نے کہاکہ ڈرامہ ”محبت تجھے الوداع“کی کسی فلم کی نقل نہیں ہے اور اس کا آنے والی اقساط سے ہوجائے
گا۔ انہوںنے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ انہیں حیرانگی ہوتی ہے کہ جب ہمارے ہی شائقین ہمارے کسی ڈرامے ےا فلم کا موازنہ بھارتی فلموں سے کرتے ہیںاور اس کی وجہ یہی ہے کہ لوگوں کے ذہنوں میں ابھی بھارتی ڈراموں اور فلموں کا خبط سوار ہے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ان کی اپنی ایک الگ شخصیت اور انداز ہے، انہوںنے آج تک بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی نقل نہیں کی ہے اور ڈرامہ ”محبت تجھے الوداع“کی کسی فلم کی نقل نہیں ہے اور اس کا اندازہ شائقین کو آنے والی اقساط سے ہوجائے گا۔




































