
اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکارہ شگفتہ اعجاز نے مہوش حیات کے ساتھ ڈرامہ سیریل”بہو رانی“ کے سیٹ سے پرانی تصویر شیئر کر دی۔
جس میں دونوں نے سفید اور کالے رنگ کے کپڑے زیب تن کر رکھے ہیں۔
سید عاطف حسین کی ہداہت کاری میں بننے والا ڈرامہ سیریل”بہو رانی“ کی کاسٹ میں شگفتہ اعجاز، مہوش حیات، سنیتا مارشل، بینش چوہان، عابد علی، حسن احمد، محمود اسلم، شہود علوی، پروین اکبر، غزالہ جاوید، سنبل اقبال، کامران جیلانی اور یاسر شکیل شامل تھے۔




































