
اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکارہ حرامانی نے کہا ہے کہ انہیں میک اپ سے ملنے والا اعتماد پسند ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان
کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ہیں اور میک اپ ان کو اس سے بچاتا ہے اور انہیں مزید پراعتماد بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں میک اپ سے حاصل ہونے والا یہ اعتماد پسند ہے۔ حرامانی ان دنوں ڈرامہ سیریل”کشف“ میں دکھائی دے رہی ہیں۔




































