
اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکار فیروز خان نے خود کی اہمیت سمجھنے کی اپیل کر دیا۔ انہوں نے کالے کوٹ میں بنائی تصویر شیئر کی
جس میں ان کے ہاتھ میں شاید سگریٹ ہے اور انہوں نے کیپشن میں کہا کہ آپ فرشتے نہیں ہیں لیکن اس سے بھی زیادہ قمیتی ہیں۔ اس کیپشن سے وہ مداحوں سے کہنا چاہ رہے ہیں کہ اپنی اہمیت کو سمجھیں اور اس طرح کے کام کر کے اپنی زندگی کو ضائع مت کریں۔ فیروز خان ڈرامہ سیریل”خدا اور محبت3“ میں دکھائی دیں گے۔




































