
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ نادیہ جمیل ”چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو“ کی خیر سگالی سفیر مقرر ہو گئیں۔ چیئرپرسن
سارہ احمد نے نادیہ جمیل کو خیر سگالی سفیر مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کی ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جب نادیہ جمیل کینسر کے عارضہ میں مبتلا ہوئی تھیں تو سارہ احمد نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور پیغام جاری کیا تھا۔





































