اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکار یاسر حسین نے کہا کہ لوگ ان کی جاری کردہ پوسٹ کو غلط رنگ دیتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ وہ تمام
اداکاروں کی عزت کرتے ہیں چاہے وہ ملکی ہوں ےا غیر ملکی ۔ انہوں نے کبھی بھی کسی کی تذلیل کرنے کی کوشش نہیں کی ہے اور اگر کوئی فرد ان کی باتوں کو غلط رنگ دیتا ہے تو وہ اس کی اپنی سوچ ہو سکتی ہے جس کے لئے وہ سوائے دعا کے کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔





































