اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں عورتوں کے ساتھ مردوں کو بھی اخلاقی اقدار سکھانی چاہیے۔ انہوں نے کراچی میں
موٹروے زیادتی کیس کے بارے احتجاج کے دوران کہا کہ قانون بنانا حکومت کا کام ہے، لیکن اب ہمیں عورتوں کے ساتھ مردوں کو بھی اخلاقی اور معاشرتی اقدار سکھانے کی ضرورت ہے، کیونکہ ہم ہمیشہ سے دیکھتے آئے ہیں کہ خواتین کو ہی اخلاقی اقدار کی تربیت دی جاتی ہے، لیکن اب وقت بدل گیا ہے اب دونوں کو اس کی ضرورت ہے۔