
اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکارہ سارہ خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے ساتھ دو گارڈز رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ ایسا ہو جہاں ہمیں گارڈز رکھنے کی ضرورت
نہ پڑے کیونکہ وہ تو گارڈز رکھ سکتی ہیں لیکن ہر عورت یہ افورڈ نہیں کر سکتی۔ سارہ خان ان دنوں ڈرامہ سیریل”ثبات“ میں دکھائی دے رہی ہیں۔





































