
اسلام آباد(شوبز ڈیسک)اداکارہ سونیا حسین نے کہاکہ وہ اصل زندگی میں ڈرامہ سیریل”محبت تجھے الوداع“ میں کئے گئے
کردار ”الفت “ سے بالکل مختلف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اصل زندگی میں ان کا شوہر دوسری شادی کرنا چاہے گاتو وہ انہیں اس شرط پر دوسری شادی کی اجازت دیں گی کہ وہ انہیں چھوڑ دے۔ سونیا حسین اس ڈرامہ سیریل میں ایسی خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں جو پیسے کی خاطر اپنے شوہر کی شادی اس کی باس سے کر دیتی ہے۔





































