
لاہور (شوبز ڈیسک)اداکارہ اقرا عزیز نے کہا کہ” نیشنل ایمیچور شارٹ فلم فیسٹیول “ کا حصہ بننا ان کے لیے
اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے ایس ایف ایف کا حصہ بننا ان کا خواب تھا جو اب پورا ہو گیا۔ جو تمام ابھرتے ہوئے اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لیے بہترین جگہ ہے۔ جس میں مکمل سکالر شپ کے ساتھ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع ملتا ہے۔ اقرا عزیز ڈرامہ سیریل” کسک“ میں دکھائی دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ڈرامہ سیریل”خدا اور محبت سیزن 3“ میں بھی دکھائی دیں گی۔





































