
اسلام آباد (شوبز ڈیسک)اداکارہ یاسرہ رضوی نے انکشاف کیاکہ وہ ویب سیزیز ’چڑیلز‘کے لئے پہلا انتخاب نہیں تھیں۔ انہوں
نے کہا کہ ان کے کردار کے لئے پہلے کسی اور اداکارہ کو چنا گیا اور اداکارہ کا دوسرے پراجیکٹس کے ساتھ شیڈول نہ ملنے پر ان کا آڈیشن دیکھنے کے بعد انہیں چنا گیا۔
اداکارہ نے کہاکہ انہوں نے کبھی بھی کوئی کام شہرت یا پیسے کے لئے نہیں کیا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ ان کے مر نے کے بعد ان کے کام سے انہیں یاد رکھا جائے۔





































