
اسلام آباد (شوبز ڈیسک)ترکی کے معروف اداکار اینگن التان( ارطغرل) پاکستان پہنچ گئے۔ترک
ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں ارطغرل کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔
اینگن التان 1979 میں ترکی کے شہر ازمیر میں پیدا ہوئے۔ سکول کے دنوں سے ہی انہیں اداکاری کا شوق تھا جس وجہ سے انہوں نے 2001 میں ازمیرکی دوکز ایلول یونیورسٹی سے ڈرامے کے شعبے میں ڈگری حاصل کی اور 2001 میں استنبول منتقل ہوگئے ۔
ترک ٹی وی کے لیے ان کا پہلا رول ڈرامہ سیریل روح سر تھا جس کے بعد انھوں نے کوچم بنم اور یدیپے استنبول سمیت کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے۔واضح رہے کہ اینگن التان کو پاکستان میں ڈرامہ سیرل ارطغرل غازی کی وجہ سے بے پناہ شہرت حاصل ہے۔





































