
لاہور (شوبز ڈیسک ) ناموراداکارہ عائزہ خان نے کہاہے کہ شوبزمیںکامیابی کےلئے ٹی
وی ڈراموںمیں پرفارمنس کے ساتھ ماڈلنگ کرنانہایت ضروری ہے، فنی کیرئیر کے آغازپر فیشن شوز میں پرفارم کیا جس کی وجہ سے جلد ٹی وی سکرین پر آنے کا موقع ملا ۔
اپنے ایک انٹرویو میں عائزہ خان نے کہا کہ شادی کے بعد مصروفیات بڑھی جاتی ہیں اوراگر آپ نے پر سکون زندگی گزارنی ہے تو آپ کو شوبز اور گھریلو زندگی میں توازن رکھنے کےلئے شیڈول بنانا ہوگابصورت دیگر آپ کے لئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں ۔
عائزہ خان نے کہا کہ میں محنت کرنے پر یقین رکھتی ہوں اور اس کے بعد نتائج اوپر والے کی ذات پر چھوڑ دیتی ہوں ،ایسا کبھی نہیں ہوا کہ میں نے نیک نیتی سے محنت کی ہو اورمجھے اس کا صلہ نہ ملا ہو ۔





































