
لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کے نیب
آفس لاہور پیش ہونے کے حوالے سے 25 مارچ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جس میں 26 مارچ کو مریم نواز کے نیب آفس پیش ہونے کے حوالے سے باہمی مشاورت کی جائے گی اور ان سے اظہار یکجہتی کے لئے حکمت عملی طے کی جائے گی۔
مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے پارٹی لاہور کی تنظیم کے کندھوں پر اہم ذمہ داریاں عائد کردی ہیں۔





































