اسلام آباد (شوبز ڈیسک )اداکارہ متھیرا ناقدین پر برس پڑیں۔گزشتہ چند سال میں
متھیراکے جسم میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے کہاکہ کہ متھیرا نے ایمپلانٹیشن(پورے جسم کی پلاسٹک سرجری)کراوئی ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ناقدین کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کہا کہ وہ اپنے جسم سے خوش ہیں اور ایمپلانٹیشن کے الزام کو جھٹلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ان کا ہارمونل عدم توازن ہے اور اگر انہوں نے ایمپلانٹیشن کروائی بھی ہے تو ان کا جسم ان کی ملکیت ہے اور تمام لوگ انہیں "پلاسٹک" کہنا بند کریں ۔
انہوں نے کہاکہ وہ جسمانی ساخت کے لحاظ سے جیسی بھی ہیں تو وہ اس سے خوش ہیں ۔انہوں نے مزید لکھاکہ ان پر توجہ دینے کی بجائے ناقدین اپنے آپ پر توجہ دیں ۔