
اسلام آباد(شوبز ڈیسک) اداکارہ عائشہ گل نے اپنی منگنی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے انسٹاگرام
پر علی سعید نامی شخص سے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں میں انگوٹھی پہنے ہوئے تصویر شیئر کردی۔ اداکارہ کو اس موقع پر ان کے مداحوں نے مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اداکارہ حال ہی میں ڈرامہ سیریل فطرت میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔





































