اسلام آباد (شوبز ڈیسک )اداکارہ صبا قمر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر آسٹریلوی بلاگر عظیم
خان کے ساتھ شادی نہ کرنے کا اعلاان کر دیا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ وہ اپنی شادی بارےبہت اہم اعلان کرنے جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ انہوں نے بہت ساری ذاتی وجوہات کی بنا پر عظیم خان کے ساتھ شادی کا فیصلہ واپس لے لیاہے۔ اب وہ دونوں شادی نہیں کر رہے۔امید ہے کہ آپ سب میرے اس فیصلے میں میرے ساتھ ہوں گے بالکل اسی طرح جیسے آپ سب ہمیشہ میرا ساتھ دیتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وہ عظیم خان سے کبھی نہیں ملیں ،ان کا رابطہ ان سے صرف فون پر تھا۔
صبا قمر نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ تلخ حقائق کا ادراک کرنے میں انہیں زیادہ دیر نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابھی بہت مشکل دور سے گزر رہی ہیں انشاللہ یہ گزر جائے گا۔آپ سب کی محبتوں کابہت شکریہ۔