اسلام آباد(شوبز ڈیسک) اداکارہ لیلی واسطی نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل "ڈنک"کی کہانی
کسی مرد یا عورت کے خلاف نہیں ہے بلکہ ایک جھوٹ کے بارے میں ہے جس سے ایک شخص کی زندگی تباہ ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بہت سارے ڈرامے میں ایسی عورتوں کی کہانیاں سناتے ہیں جنہیں جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن یہ بھی اسی معاشرے کا سچ ہے کہ مرد بھی ہراسگی کا شکار ہوتے ہیں ۔
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ان کے نزدیک ہماری انڈسٹری میں اقربا پروری بارے بات فضول بحث ہے کیونکہ ایک اداکار کا بیٹا یا بیٹی اس وقت تک انڈسٹری میں چل سکتا ہے جب تک وہ باصلاحیت ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ اپنے کام کے ساتھ مخلص ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ ابھی تک اس شعبہ میں ہیں۔