
اسلام آباد(شوبز ڈیسک):اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ڈراموں میں ہیرو اور ولن
کے تصور کو بدلنا ہو گا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں اپنے ڈراموں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔جب ہم بہتر عنوانات پر ڈرامے بنائیں گے تو ہیرو اور ولن کا تصور خود بخود ختم ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اب ہمیں پرانے موضوعات سے نکل کر نئے موضوعات پر بات کرنا ہو گی، کیونکہ ناظرین پرانے موضوعات پر ڈرامے دیکھ دیکھ کر اکتا گئے ہیں ۔ہمیں ان کو تفریح فراہم کرنے کے لیے خود کو بدلنا ہو گا۔





































