
لاہور (شوبز ڈیسک) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی گووندا کے ساتھ ویڈیوز کے بعد دیگر
بالی ووڈ ستاروں کے ہمراہ بھی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہیں۔حریم شاہ نے خود بھارتی کوریوگرافر پربھو دیوا ، بھارتی کامیڈین اداکار و میزبان منیش پاو¿ل اور دیگر کے ہمراہ تصاویر جاری کی ہیں۔
انہوں نے بھارتی اداکار، اینکر، پروڈیوسر، ڈائریکٹر گلوکار شیکھر س±من کے ہمراہ بھی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ کی زینت بنائی۔پوسٹس شیئر کرتے ہوئے مزید کچھ بتانے سے گریز کیا اور مداحوں کے ردعمل کیلئے کمنٹ سیکشن بھی بند کر رکھا ہے۔
ٹک ٹاکرحریم شاہ کی ویڈیوز میں ان کی قریبی دوست صندل خٹک کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔اس سے قبل حریم شاہ نے بھارت کے لیجنڈری اداکار گووندا کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔





































