
لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان
بھی فلسطین پر اسرائیل کے حملوں کیخلاف پول پڑی ہیں۔انہوں نے اسرائیل کے معصوم بچوں پر حملوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب دل دہلا دینے والا ہے۔
اداکارہ ماہرہ نے کہا کہ یہ انسانیت پر بدترین حملے ہیں اور جو اس پر خاموش ہے اسکا شمار انسانوں ہر نہیں ہونا چاہئے۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گردی ہے۔





































