
لاہور( شوبز ڈیسک )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ نیلم منیر فلسطین اور کشمیر کے مظلوم
مسلمانوں کی آزادی کیلئے دعاگو ہیں۔اداکارہ نیلم منیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاﺅنٹ پرمسجد الاقصٰی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یا اللہ کشمیر ، فلسطین کو آزادی اور دنیا کے تمام مسلمانوں کوشیطان کے شر اور دشمنوں سے تحفظ عطا فرما۔اداکارہ نیلم منیرنے مزید لکھا کہ’ ہم تیرے بغیر بے بس ہیں۔
یا اللہ ، براہ کرم ہمارے روتے ہوئے بچوں اور مایوس ماﺅں کو سنیں۔‘نیلم منیر نے مشکلات سے نجات کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یا اللہ ہمیں غموں سے آزادی دے اور ہمیں مظالم سے بچالے۔آخر میں نیلم منیرنے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یا اللہ ہمیں سچا مسلمان بنا اور پوری دنیا میں اسلام کو سربلندی عطا فرما۔ یا اللہ ہمیں دنیا اور آخرت بھلائی عطا فرما، آمین۔





































