
اسلام آباد (شوبز ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ ندا ممتاز نے انسٹا گرام جوائن کرلیا ہے۔ اداکارہ کو ان
کی بھانجی نامور پاکستانی ماڈ ل اور شہروز سبزوار ی کی بیوی صدف کنول نے سوشل میڈیا کی دنیا میں خوش آمدید کرتے ہوئے لکھاکہ پھپھوانسٹاگرام کی اس نئی دنیا میں خوش آمدید ، میں آپ کی ڈھیر ساری کامیابیوں اور ڈھیر سارے فالورز کے لئے دعا گو ہوں "۔ اداکارہ ندا ممتازان دنوں ڈرامہ سیریل "رقص بسمل" میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ۔





































