
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے بھی غزہ میں اسرائیل کی جانب سے شدید بمباری کی
مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب اس سب کو ختم ہوجانا چاہئے۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر 10 سالہ فلسطینی بچی کی فریاد کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’دنیا اکھٹے ہو کر امن کے حصول کیلئے کیوں کوشش نہیں کررہی ؟بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’ہمارے معصوم بچوں کو کیوں بھگتنا پڑتا ہے، میں اب اس سب کو ختم کرنے کی درخواست کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ فلسطینی بچوں کی ویڈیوز پتھر دل بھی پگھلا رہی ہیں۔دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر رات گئے شدید بمباری کی گئی، خلیجی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں 20 منٹ میں 40 فضائی حملے کیے گئے۔





































