
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ ندا یاسر نے کہاکہ بطور میزبان اور اداکار ہ وہ اپنے کام میں کی گئی غلطیوں کا
الزام چینلز مالکان پر لگانے کی قائل نہیں ہیں ۔ انہوں اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں مارننگ شوز میں ہونے والی غلطیوں بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کا م سے بہت محبت کرتی ہیں اور اس دوران کی گئی غلطیوں کا ذمہ دار خود کو سمجھتی ہیں اور اس کابرملا اعتراف کرتی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بطور آرٹسٹ وہ اس بات کو سمجھتی ہیں کہ تعریف کے ساتھ تنقید کو بھی خوش دلی سے قبول کرنا چاہیے اور اس تنقید پر برہم ہونے کی بجائے اس سے سیکھنا چاہیے ۔





































