
اسلام آباد (شوبز ڈیسک) کرکٹر شعیب ملک نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ۔ ایک ٹی وی شو کے دوران
انکشاف کیاکہ انہوں نے بطور کرکٹر بہت پذیرائی حاصل کی ہے لیکن وہ کرکٹ پراپنی توجہ مرکوز رکھتے ہوئے اداکاری کے شعبے میں اپنی قسمت آزمانا چاہتے ہیں اور بہت جلد وہ ایک ڈرامہ سیریل میں نظر ائیں گے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ شائقین کے لئے ایک سرپرائز ہوگا ، انہیں اس اس ڈرامے کیں کچھ سین عکس بند کروائے ہیں تاہم انہوں نے ڈرامے کی مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انہیں اداکاری کا بہت شوق ہے اور ان کی بیوی ثانیہ مرزا بھی چاہتی ہیں کہ شعیب ملک اداکاری کریں ۔





































