اسلام آباد (شوبز ڈیسک)معروف گلوکارہ حدیقہ کیا نی کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیریل رقیب سے کے اختتام
سے میرا دل بہت ادا س ہے۔حدیقہ کیانی نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ بی گل کی لکھی ہوئی ایک خوبصورت کہانی میں ساتھی فنکاروں کے ساتھ مل کر کام کرنا اور ان کی طرف سے مجھے بے حد عزت و احترام دینا ایک ایسا تجربہ تھا جسے میں کبھی نہیں بھولوں گی ۔
انہوں نے پروڈیوسر مومنہ دورید کے علاوہ ڈائریکٹر کاشف نثار اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا ،واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل رقیب سے میں حدیقہ کیانی نے سکینہ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ دیگر اداکاروں میں نعمان اعجاز ثانیہ سعید اقرا عزیز نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔