
اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکارہ فریال محمود نے کہاکہ ڈرا مہ سیریل"رقیب سے " ہمیشہ میرے دل کے قریب
رہے گا۔ اداکارہ نے ڈرا مہ سیریل "رقیب سے" سے آخری قسط نشر ہونے کے بعد انسٹاگرام پر جاری پیغام میں لکھا کہ یہ ان کے کیرئیر کا سب سے منفرد پراجیکٹ تھا او ر یہ ڈرامہ ہمیشہ ان کے دل کے قریب رہے گا۔
انہوں نے مز ید کہ اس ڈرامے میں اپنے کردار" انشا "پر انہیں بہت فخر ہے اور اس کے ذریعے انہو ں نے تمام خواتین کے لئے ایک پیغام دیا ہے کہ سچ بات کرتے ہوئے مت ڈریں اور ہمیشہ اپنی ترجیحات اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کو ترجیح دیں ۔





































