
اسلام آباد(شوبز ڈیسک)اداکار نبیل شاہد ماڈل علیشا پاشا سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔ متعدد
ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار نبیل شاہد نے ماڈل و میک اپ آرٹسٹ علیشا پاشا سے شادی کر لی۔
اس موقع پر علیشا پاشا نے سرخ رنگ کا ،جبکہ نبیل شاہد نے سفید رنگ کی قمیض شلوار کے ساتھ سفید ویسٹ کوٹ زیب تن کی ،نبیل شاہد ڈرامہ سیریل آخر کب تک میں دکھائی دیں گے۔





































