اسلام آباد(شوبز ڈیسک ):اداکارہ عائزہ خان نے سیینر اداکارہ مرینہ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا
اظہار کیا ہے ۔ اداکارہ نے مرینہ خان کا مقبول ترین ڈرامہ "تنہایاں " کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ مرینہ خان کے ساتھ کام کریں جس کے لئے وہ شدت سے انتظار کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے ٹک ٹاک پر مزید سٹوری شیئر کرتے ہوئے شوبز سے وابستہ کچھ اداکاروں کو سراہتے ہوئے لکھاکہ ہمایوں سعید ایک ایسے اداکار ہیں جن کا موازنہ کسی بھی اداکار سے نہیں کیا جاسکتا ہے اور وہ صرف اداکاری کرنے کے لئے پیدا ہوئے ہیں۔
عائزہ خان نے اداکار فہد مصطفی اور آمنہ شیخ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل "میں عبدالقادر ہوں " کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھاکہ انہوں نے اداکار فہد مصطفی اور آمنہ شیخ کے کام سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ابھی تک سیکھ رہی ہیں، ان کی اداکاری بے مثال ہے اور وہ ان کی تمام اداکاروں کی بہت بڑی مداح ہیں ۔