
اسلام آباد(شوبز ڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان نے فلم نیلوفر میں اپنے کردار کو خود کے لیے چیلنجنگ قرار دے دیا۔
ماہرہ خان نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ فلم نیلوفر میں وہ ایک نابینا لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں اور یہ کردار ان کے لیے بہت چیلنجنگ تھا۔ فلم میں ماہرہ خان فواد خان کے ساتھ دکھائی دیں گی۔ جس کے ہدایت کار و لکھاری احمر رسول جبکہ پروڈیوسر قاسم محمود ہیں۔





































