
لاہور (شوبز ڈیسک)اداکارہ صبا قمر نے کہاکہ وہ کسی اچھے پراجیکٹ کے لئے سر بھی منڈوا سکتی ہیں ۔
حالیہ ٹی وی شو میں شرکت کے دوران کہاکہ اگر انہیں کوئی معیاری پراجیکٹ ملتا ہے جس کے کردار کی ڈیمانڈ سر منڈوانا ہو تو وہ ضرور اپنا سر منڈوائیں گی ۔
اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے ساتھی اداکاروں سے فون پر رائے بھی لی ،جس پر اداکار عدنان صدیقی ، مہوش حیات اور سرمد کھوسٹ نے رضا مندی کا اظہار کیا جبکہ اداکار بلال اشرف نے اداکارہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر وہ کوئی ہالی وڈکا بڑا پراجیکٹ کرنے جارہی ہیں تو وہ لازمی اس آپشن کا انتخاب کریں۔





































