لاہور (شوبز ڈیسک ) اداکارہ حرا مانی کی ویکسین لگواتے وقت درد کی وجہ سے ’چیخنے‘ کی ویڈیو وائرل ہو گئی
ہے ۔ مذکورہ ویڈیو کو سب سے پہلے حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کیا تھا، جس کے بعد ان کی ویڈیو کو دوسرے افراد نے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کیا۔
تقریبا ًڈھائی منٹ دورانیے کی ویڈیو میں حرا مانی کو ویکسینیشن سینٹر میں نیلے رنگ کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے،ویڈیو میں اگرچہ حرا مانی کے شوہر دکھائی نہیں دے رہے، تاہم ان کی آواز صاف سنائی دے رہی ہے جو اہلیہ کو مزاحیہ انداز میں بتاتے سنائی دیتے ہیں کہ ویکسین لگوانے کی تصویر کھچوا کر سوشل میڈیا پر لازمی شیئر کرنی ہے، تاکہ ویکسین اثر کرے۔