
لاہور (شوبز ڈیسک )اداکارہ حرا مانی نے صارف کوانہیں کترینہ کیف کہنے سے منع
کردیا ہے ۔ اداکارہ نے انسٹاگرام میں پینٹ شرٹ میں ملبوس اپنی تصویر شیئر کی جس پر ملک وسیم نامی صارف نے لکھاکہ یہ کترینہ کیف ہے یا حرا مانی ۔
اداکارہ نے صارف کو جوابا لکھاکہ میں کترینہ کیف کی بھی ماں ہوں اور کترینہ کیف ہے کون ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میرانام حرامانی ہے برائے مہربانی مجھے میرے نام سے مخاطب کریں ۔ حرامانی نئی ڈرامہ سیریل یوں تو ہے پیار بہت میں اداکارعفان وحید کے ہمراہ دکھائی دیں گی ۔





































