
لاہور (شوبز ڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان کی نئی ڈرامہ سیریل ”ہم کہاں کے سچے تھے“ کے کردار کی جھلک شیئر کر
دی گئی ہے۔ جس میں ماہرہ خان گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیے بڑے شیشوں والی عینک لگائے ساتھ بیٹھے دوسرے آدمی کو میز پر بازو رکھے ترچھی بیٹھی دیکھ رہی ہیں۔
فاروق رند کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے کی کاسٹ میں ماہرہ خان ، عثمان مختار اور کبری خان ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔ ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد کے ناول پر مبنی ہے جو سول فرائی فلمز اور ایم ڈی پروڈکشنز کے بینر تلے بنایا جا رہا ہے۔





































