لاہور (شوبز ڈیسک)اداکار ہ مہوش حیات نے کہاکہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں اظفر رحما ن جیسا دوست ملا ۔
مہوش نے سوشل میڈیا پر اداکار اظفر رحمان کی 32ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ ہم سب کی زندگی میں ایک ایسا دوست ضرور ہوتا ہے جو ہمارے لئے بہت اہم ہوتا ہے اور زندگی کے ہر لمحے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہتا ہے اور اظفر رحمان ان میں ایک ہیں۔
اننے کہاکہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں اظفر رحمان جیسا دوست ملا ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اظفر رحمان نے ہمیشہ ان کی حوصلہ افرائی کی ہے اور ہم دونوں نے اپنی ہر کامیابی کی خوشی ایک ساتھ منائی ہے ۔