
لاہور (شوبز ڈیسک) ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اور باصلاحیت اداکارہ حرا مانی نے شکوہ کیا ہے کہ ا±نہیں کوئی اپنی شادی پر نہیں ب±لاتا۔ حرا مانی
نے اقرا عزیز اور یاسر حسین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے خواب میں دیکھا۔ اقرا اور یاسر اپنے بچے کے ساتھ پارک میں کھیل رہے ہیں اور بہت خوش ہیں۔
حرا مانی کی بات پر میزبان نے پوچھا کہ ’آپ کو کبھی خوفناک خواب نہیں آئے؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’نہیں! میں تو اقرا اور یاسر کے لیے بہت زیادہ خوش ہوں اور ا±ن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتی ہوں۔
میزبان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’اقرا اور یاسر نے تو آپ کو اپنی شادی پر بھی نہیں ب±لایا تھا پھر بھی آپ ا±ن کے لیے د±عا کرتی ہیں۔حرا مانی نے کہا کہ ’ہاں نہ جانے کیوں مجھے کوئی کیوں اپنی شادی پر نہیں ب±لاتا جبکہ مجھے بیگانوں کی شادی میں جانے کا بہت شوق ہے لیکن لوگ نہیں ب±لاتے۔
حرا مانی کے شکوے پر میزبان نے پوچھا کہ ’آپ کو مارننگ شوز کی شادیوں میں بھی کوئی نہیں ب±لاتا؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’میں خود ہی مارننگ شوز کی شادیوں میں نہیں جاتی۔ حرا مانی نے مزید کہا کہ ’مجھے مارننگ شوز بہت پسند ہیں لیکن میں خود مارننگ شو کی شادیوں میں جانے سے گریز کرتی ہوں۔





































