
اسلام آباد (شوبز ڈیسک):اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں مکالموں کی ادائیگی میں بہت مشکل پیش آتی
تھی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تو انہیں مکالموں کی ادائیگی میں مشکل پیش آتی تھی کیونکہ انہیں یہ سمجھ نہیں آتی تھی کہ انہیں کہاں بولنا ہے اور کہاں خاموش ہونا ہے اس لیے وہ کئی کئی بار سکرپٹ پڑھتی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کیمرے کے سامنے آتے ہوئے شرماتی تھیں لیکن جب شائقین نے ان کے کام کو سراہا تو ان میں اعتماد پیدا ہوا۔





































