
اسلام آباد(شوبز ڈیسک)اداکار ہ ماہرہ خان نے کہاکہ انہوں نے کبھی اپنی ناک کی سرجری نہیں کروائی ہے ۔ ا نہوں نے حالیہ انٹرویو
میں کہاکہ انہیں اکثر ناک اور عمر کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جو لوگ ان کا شوٹ کرتے ہیں اور ان کا میک اپ کرتے ہیں وہ اس بارے میں بہتر بتاسکتے ہیں کہ انہوں نے ناک کی سرجری نہیں کروائی ہے ۔
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ وہ ایک عرصہ ڈپریشن کا شکار رہی ہیں اور انہوں نے اسے ختم کرنے کے لئے خود سے جنگ لڑی ہے ۔ وہ اس سچ کو مانتی ہیں کہ وہ اب بوڑھی ہورہی ہیں وہ اس کا اندازہ اپنے چہرے ، بالوں کے سفید ہونے اور دن بدن اپنی ہڈیوں کے کمزور ہو نے سے لگاسکتی ہیں اور انہوں نے اپنی بڑھتی ہوئی عمر سے متعلق سوالوں کو کبھی رد نہیں کیا ہے ۔





































