
کراچی( شوبز ڈیسک)حریم شاہ اور سندھ کے صوبائی وزیر کی شادی کے معا ملہ سامنے آنے پر وزراءکی بیگمات کو شدید دھچکا
لگا تاہم صوبائی وزراءنے قسمیں کھا کر اور حلف اٹھا کر اپنی بیگمات کو یقین دہانی کرا دی تاہم کچھ وزراءکی بیگمات تاحال پریشان ہیں ۔
گزشتہ روز ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر جاری کیں اور لکھا کہ انہوں نے شادی کرلی ہے اور ان کا جیون ساتھی سندھ کا ایک صوبائی وزیر ہے ،وہ پہلے ہی شادی شدہ ہیں ،وہ اپنی پہلی بیوی کو منا رہے ہیں جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہوتا تب تک اپنے شوہر کا نام نہیں بتا ئیں گی ،حریم شاہ کی تصاویر کامعاملہ موضوع نہ صرف سوشل میڈیا بلکہ صوبائی وزراءکے گھروں میں پہنچ گیا ۔
تمام وزراءکی بیگمات نے اپنے شوہروں کو شک کی نگاہ سے دیکھنا شروع کر دیا جبکہ ان سے پوچھ گچھ بھی کی ،کچھ وزراءگھروں سے باہر ہونے پر ان کی بیگمات نے ان سے فون کر کے دوسری شادی کا پوچھا تاہم کچھ وزراءنے قسمیں کھا کر اور کچھ نے حلف اٹھا کر اپنی بیگمات کو یقین دہانی کرائی تاہم بیگمات کا کہنا تھا کہ جب تک حریم شاہ شوہر کا معاملہ حل نہیں ہوتا ان کو چین نہیں آئے گا۔





































