
کراچی (شوبز ڈیسک) متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ کسی بھی ایرے غیرے شخص کا نام ان
کے نام کے ساتھ نہ جوڑا جائے۔ گزشتہ روز حریم شاہ کی طرف سے اپنی شادی کی مبہم خبر نے میڈیا میں کھلبلی مچا دی اور ہر کوئی یہ اندازے لگانے میں مصروف ہے کہ آخر حریم شاہ کا دولہا کون ہے۔
اب حریم شاہ نے خود ہی وضاحت کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے میرا کسی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا، لہذا جو ایرے غیرے اور مختلف لوگوں کی تصاویر میرے ساتھ شیئر کی جارہی ہیں اس سے گریز کریں۔
اگر آپ نے میری آئی ڈی پر کسی کے بھی ساتھ میری کوئی تصویر یا ویڈیو دیکھی ہے تو میرا مقصد ان کی پروموشن تھا اس کے علاوہ کوئی تعلق نہیں تھا اور اگر کسی کے ساتھ کوئی تعلق ہوتا تو میں اس چیز کا ضرور اقرار کرتی۔





































