کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار سلمان ثاقب عرف مانی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار میرا مذا ق اڑانے پر حرا نے اپنی دوست
کو تھپڑ دے مارا تھا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مانی نے انکشاف کیا کہ کہ ایک بار حرا اور اس کی ایک دوست گاڑی میں جارہے تھے اور اس خاتون نے کہا حرا تمہارا شوہر تو کامیڈین ہے۔
خاتون کی اس بات پر حرا نے اسے کھینچ کر تھپڑ دے مارا۔ اس وقت رات کا ٹائم تھا حرا نے نہ صرف اپنی دوست کو تھپڑ مارا بلکہ اسے کہا گاڑی سے نیچے اتر جا۔ مانی نے کہا کہ واقعہ تقریبا 9 سال پہلے کا ہے اور مجھے آج تک یاد ہے۔