
اسلام آباد(شوبز ڈیسک )اداکارہ ماہرہ خان کو فلم انڈسٹری میں آئے10 سال مکمل ہو گئے ۔ ان کے 10 سال مکمل ہونے پر اداکارہ
عائزہ خان،بھارتی اداکارہ مونی رائے ، عائشہ عمر اور ندا یاسر نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ۔ ماہرہ خان نے 2006 میں بطور وی جے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور 2011 میں عاطف اسلم کے ہمراہ فلم بول میں دکھائی دیں ،جس پر ان کا نام لکس سٹائل ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کے لیے نامزد ہوا۔ ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل ہمسفر سے شہرت کی بلندیاں حاصل کیں ۔ جس کے بعد وہ متعدد فلموں میں دکھائی دیں۔ ماہرہ خان ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے میں دکھائی دیں گی۔





































