
کراچی ( شوبز ڈیسک ) ٹک ٹاک کی متنازع اسٹار حریم شاہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں ۔انہوں نے اپنی شادی کی
تصدیق کر دی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر رکن سندھ اسمبلی اوروزیر ہیں ۔ان کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے ،جلد بتاو¿ں کی ابھی انتظار کریں۔
گفت گو میں ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد اپنے شوہر کے ساتھ ترکی جارہی ہیں ۔شادی ایک ہفتے قبل ہوئی ہے اور ان کے شوہر جب اپنی پہلی بیوی کو منا لیں گے تو شادی کا باقاعدہ اعلان کیا جا ئے گا ۔حریم شاہ نے کہا کہ ان کے شوہر عمر میں ان سے بڑے ہیں ۔شادی ایک سنت ہے ۔
ایک سوال پر کہ ولہمہ دھوم دھام سے ہو گا پر انہوں نے کہا کہ وہ ولیمہ سادگی سے کریں گے ۔جب ان سے رکن سندھ اسمبلی کا نام پوچھا تو وہ بتانے سے انکار کیا اور کہا کہ جلد سب کو علم ہو جائے گا ۔حریم شاہ نے کاکہا کہ سوشل میڈیا پر انہوں نے جو تصاویر شیئر کیں وہ انہوں نے اپنے شوہر کی اجازت سے کیں ۔
انہوں نے کہا کہ شادی کے موقع پر پیپلزپارٹی کی ایک خاتون سینیٹربھی موجود تھیں ،پیپلز پارٹی کے کئی رہنما اس شادی سے آگاہ ہیں ۔
قبل ازیں گزشتہ روز حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی تھیں جن میں ایک تصویر میں وہ دلہن بنی ہوئی تھیں ،دوسری تصویر میں انہوں نے اپنے شوہر کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھا ہوا تھا ۔ان کے شوہر کے ہاتھ میں گھڑی اور انگوٹھی تھی ،جس سے سندھ اسمبلی میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی تھیں ۔
گزشتہ روز وزیر تعلیم سعید غنی اورترجمان سندھ حکومت مرتضی ٰوہاب سمیت کئی ارکان اسمبلی نے میڈیا کے نمائندوں کو اپنے ہاتھ دکھائے تھے اور کہا تھا کہ ہماراہاتھ وہ نہیں ہے جو میں حریم شاہ کے شوہر کے جیسی گھڑی اور انگوٹھی ہے ۔





































