اسلام آباد(شوبز ڈیسک)اداکارہ جیا علی کے شوہر نے انکشاف کیا کہ جیا علی ان کی دوسری بیوی ہیں ۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں
اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جیا علی سے ان کی دوسری شادی ہے اور انہوں نے پہلی شادی ایک چینی خاتون سے کی جو مسلمان ہوگئی تھی اور پہلی بیوی سے ان کی دو بیٹیاں ہیں، لیکن کچھ ذاتی وجوہات کی بنا پردس سال بعد ان دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی ۔ اداکارہ جیا علی نے اس حوالے سے کہاکہ ان کے شوہر کی سابق اہلیہ حیات ہیں اور عمران ادریس نے اداکارہ کے ساتھ شادی کرنے سے پہلے ان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی ۔