
اسلام آباد (شوبز ڈیسک)اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین والدین بن گئے ہیں۔یاسر حسن نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں بتایا کہ اللہ
تعالی نے انہیں بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے ۔انہوں نے اپنے نومولود بیٹے کے ننھے سے ہاتھوں کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اور اقرا نے بیٹے کا نام کبیر حسین رکھا ہے۔واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین28 دسمبر 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔





































