
لاہور (شوبز ڈیسک)شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہاہے کہ میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہے کہ میں جلد
سے جلد اپنے ہاتھ سے قرآن پاک لکھنے کا کام مکمل کرلوں ، اپنے ہاتھ سے قرآ ن پاک کے دس پارے لکھ چکی ہوں ۔
انٹرویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں اپنے رب کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے سیدھا راستہ دکھایا ورنہ مجھ نا چیز میں طاقت نہیں تھی کہ میں سیدھے راستے پر چلتی ۔شوبز چھوڑنے کے بعد جتنا وقت بھی خدا کی یاد میں گزاراہے وہ میری زندگی کا سب سے حسین اورخوبصورت وقت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں سوچتی ہوں کاش میں نے ماضی میں اتنا وقت ضائع نہ کیا ہوتا لیکن ہدایت ملنے پر رب کی رضا پر راضی ہوں ۔ میں اپنے ماضی کی غلطیوں اورکوتاہیوں کی خدا کی ذات سے معافی مانگتی ہوںاوروہ ذات بڑی رحیم و کریم ہے ۔





































